گڑیا سے کھیلنے سے بچیوں میں ہمدردی کا جذبہ بیدار ہوتا ہے

   ماہرین نے ایک طویل سروے کے بعد کہا ہے کہ گڑیا سے کھیلنے کا عمل بچیوں میں ہمدردی اور رحم کا جذبہ بیدار کرتا ہے۔ گڑیا اور گڈے کا کھیل دماغ ...

 



 ماہرین نے ایک طویل سروے کے بعد کہا ہے کہ گڑیا سے کھیلنے کا عمل بچیوں میں ہمدردی اور رحم کا جذبہ بیدار کرتا ہے۔


گڑیا اور گڈے کا کھیل دماغ کے ان حصوں کو سرگرم کرتا ہے جہاں ہمدردی اوردوسروں کا خیال رکھنے جیسے سماجی رویے پروان چڑھتے ہیں۔ اگرچہ لڑکیاں اپنی دھن میں کھیلتی رہتی ہیں لیکن وہ گڑیا کو پیار کرتی ہیں، اسے کھلاتی ہیں اور اس کا خیال رکھتی ہیں اور یہ رویہ اپنی جڑ مضبوط کرتا جاتا ہے۔


اس تناظر میں یہ ضروری ہے کہ اپنی بچیوں کو موبائل تھمانے کی بجائے انہیں گڑیوں کا تحفہ ضرور پیش کریں۔ تاہم یہ سروے باربی گڑیا بنانے والی کمپنی نے کیا ہے۔  اس ضمن میں دنیا کے 22 ممالک کے 15000 والدین سے سوالات کئے گئے اور 91 فیصد والدین اپنے بچوں میں رحمدلی کا جذبہ بیدار کرنا چاہتے تھے تاہم صرف 26 فیصد والدین جانتے تھے کہ گڑیا کھیلنے سے بچیوں میں یہ جذبہ بیدار ہوسکتا ہے۔


کارڈیف یونیورسٹی کے مطابق پہلی مرتبہ بچوں پر گڑیا کے کھیل کے اثرات نوٹ کئے گئے ہیں۔ اس معاملے پر ڈیڑھ سال تک کارڈیف یونیورسٹی کی ڈاکٹر سارہ گیرسن اور ان کی ساتھیوں نے لگ بھگ 33 ایسی بچیوں کے دماغ اسکین کئے جن کی عمریں 4 تا 8 برس تھی۔


تحقیقی ٹیم نے دیکھا کہ جب بچیاں اکیلے ہی گڑیا سے کھیل رہی تھی تو اس وقت اور اس کے بعد بھی کافی دیر تک دماغ کا ایک حصہ سرگرم رہا۔ دماغ میں یہ علاقہ پوسٹیریئر سپیریئر ٹیمپرل سلکس (پی ایس ٹی ایس) کہلاتا ہے۔ یہاں سماجی معلومات اور انسانی ہمدردی جیسے جذبات بیدار ہوتے ہیں۔


ڈاکٹر سارہ کہتی ہیں کہ جب ہم دیگر افراد کے بارے میں سوچتے ہیں اور ان کی خیرخواہی کی یاد آتی ہے تو یہی دماغٰ گوشہ بیدار ہوتا ہے۔ گڑیا جب چھوٹٰی بچیوں کے سامنے ہوتی ہے تو وہ اسے اپناتی ہیں اور یہ جذبہ پروان چڑھتا رہتا ہے۔ دوسرے گیم کھیلنے سے ایسا قطعی نہیں ہوتا۔


’ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ بچیاں ایک طرح سے حقیقی دنیا کی ریہرسل کرتی ہیں جہاں وہ ایک دوسرے کا خیال رکھتی ہیں۔ ہم نے چھ براعظموں کی بچیوں میں عین یہی جذٓبہ بیدار ہوتے دیکھا ہے،‘ ڈاکٹر سارہ نے بتایا۔


ماہرین کے مطابق گڑیا سے کھیلتی ہوئی بچیوں کو خوشی اور مسرت بھی ملتی ہے۔


COMMENTS

نام

اسلام,6,امریکہ,1,اہم خبریں,13,بین الاقوامی.,6,پاکستان,7,پکوان,6,خواتین,6,دلچسپ و عجیب,7,سائنس و ٹیکنالوجی,5,شوبز,6,صحت,7,کاروبار,6,کھیل,6,
rtl
item
MAG one urdu: گڑیا سے کھیلنے سے بچیوں میں ہمدردی کا جذبہ بیدار ہوتا ہے
گڑیا سے کھیلنے سے بچیوں میں ہمدردی کا جذبہ بیدار ہوتا ہے
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEg_VnPZBYvlWSortr7CZGAWDAkID4SdabDoEn4GPwXuxQAQE1OhFg1uA1njRmLEYH988AbFaV4lia-U_NEPyqoOun-mVM_sieyLjJ88z9V-NvZ6rF93Bf2KaJJSfHMChxFoJoBokqdOBjet/s320/2089026-marsearthx-1601880640-538-640x480.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEg_VnPZBYvlWSortr7CZGAWDAkID4SdabDoEn4GPwXuxQAQE1OhFg1uA1njRmLEYH988AbFaV4lia-U_NEPyqoOun-mVM_sieyLjJ88z9V-NvZ6rF93Bf2KaJJSfHMChxFoJoBokqdOBjet/s72-c/2089026-marsearthx-1601880640-538-640x480.jpg
MAG one urdu
https://magoneurdudemo.blogspot.com/2020/10/blog-post_0.html
https://magoneurdudemo.blogspot.com/
https://magoneurdudemo.blogspot.com/
https://magoneurdudemo.blogspot.com/2020/10/blog-post_0.html
true
8772967790183401925
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content