نیشنل ٹی ٹونٹی کپ؛ شاہین آفریدی اور محمد حفیظ نے خیبرپختونخوا کو فتح دلادی

    نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں شاہین شاہ آفریدی اور محمد حفیظ  نے خیبرپختونخوا کو فتح دلادی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخو...

 




 

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں شاہین شاہ آفریدی اور محمد حفیظ  نے خیبرپختونخوا کو فتح دلادی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا  نے محمد حفیظ اور فخرزمان کے درمیان 100 رنز کی عمدہ شراکت کی بدولت سندھ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی  ہے۔ خیبرپختونخوا  نے  184 رنز کا ہدف 6 گیندیں قبل 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے 42 گیندوں پر4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے  72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ فخر زمان نے بھی 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 61 رنز اسکور کرکے اپنی کھوئی ہوئی فارم واپس حاصل کی۔ دونوں بلے بازوں نے 8 کے انفرادی اسکور پر ان فارم کپتان محمد رضوان کےآؤٹ ہونے کے بعد دوسری وکٹ کے لیے 100 رنز کی شراکت قائم کی۔ مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد نے 21 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 40 رنز بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔ سندھ کے انور علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل محمد رضوان نے  ٹاس جیت کر سندھ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اوپنر شرجیل خان نے56 گیندوں پر 7 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 90 رنز بنائے۔ انہوں نے چوتھی وکٹ کے لیے احسان علی کے  ہمراہ 111 رنز جوڑے۔ احسان علی 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ سندھ  کا کوئی بھی بلے باز شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کے  سامنے زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکا۔ سندھ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر183 رنزبنائے۔

شاہین آفریدی نے 21 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ وہ ایونٹ میں دو مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کرنےوالے واحد باؤلر بننے  کے ساتھ ساتھ 12 وکٹیں حاصل کرکے ٹاپ باؤلر بھی بن گئے ہیں۔

نوجوان فاسٹ باؤلر نے کہا کہ وہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے پر خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ نئی اور پرانی دونوں گیند سے سوئنگ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ شاہین آفریدی نے  امید ظاہرکی ہے کہ وہ اگلے میچ میں چھ وکٹیں حاصل کرنے  کی کوشش کریں گے۔ دونوں ٹیمیں اب 13 اکتوبر کوپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹکرائیں گی۔

COMMENTS

نام

اسلام,6,امریکہ,1,اہم خبریں,13,بین الاقوامی.,6,پاکستان,7,پکوان,6,خواتین,6,دلچسپ و عجیب,7,سائنس و ٹیکنالوجی,5,شوبز,6,صحت,7,کاروبار,6,کھیل,6,
rtl
item
MAG one urdu: نیشنل ٹی ٹونٹی کپ؛ شاہین آفریدی اور محمد حفیظ نے خیبرپختونخوا کو فتح دلادی
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ؛ شاہین آفریدی اور محمد حفیظ نے خیبرپختونخوا کو فتح دلادی
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEiX19MWJHJeWq9UaW6oRaxxW1dxJgoSPr0azcUP5G6HUYB9YPRJGkH4ZnIq684DePF8Sb6OcYrAD3vQVcnBnQeiuuLaBZ4_Uc8Fn-JVRzRJiUKfQx3H672m1DmrOFCWg8sUAdXl1HT_UiYZ/s320/2089026-marsearthx-1601880640-538-640x480.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEiX19MWJHJeWq9UaW6oRaxxW1dxJgoSPr0azcUP5G6HUYB9YPRJGkH4ZnIq684DePF8Sb6OcYrAD3vQVcnBnQeiuuLaBZ4_Uc8Fn-JVRzRJiUKfQx3H672m1DmrOFCWg8sUAdXl1HT_UiYZ/s72-c/2089026-marsearthx-1601880640-538-640x480.jpg
MAG one urdu
https://magoneurdudemo.blogspot.com/2020/10/blog-post_11.html
https://magoneurdudemo.blogspot.com/
https://magoneurdudemo.blogspot.com/
https://magoneurdudemo.blogspot.com/2020/10/blog-post_11.html
true
8772967790183401925
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content