ایک خواب کی تعبیر نے شاہد آفریدی کی تقدیر بدل دی

ایک خواب کی تعبیر نے شاہد آفریدی کی تقدیر بدل دی جب کہ نیروبی میں نیند میں جو دیکھا 2 روز بعد میدان میں ویسا ہی کردکھایا۔ شاہد خان آفریدی ...




ایک خواب کی تعبیر نے شاہد آفریدی کی تقدیر بدل دی جب کہ نیروبی میں نیند میں جو دیکھا 2 روز بعد میدان میں ویسا ہی کردکھایا۔

شاہد خان آفریدی دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو اپنی ہارڈ ہٹنگ سے محفوظ کرکے انٹرنیشنل کیریئر کو الوداع کہہ چکے، وہ اب صرف چند گنی چنی لیگز میں ہی ایکشن میں دکھائی دیتے ہیں مگر عالمی کرکٹ پر ان کے نقوش مدتوں یاد رکھے جائیں گے، ان میں 37 بالز پر سنچری بھی شامل ہے جو محض اپنے دوسرے ہی انٹرنیشنل میچ میں اسکور کی تھی۔

اگرچہ بعد میں یہ ریکارڈ پہلے نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن کے ہاتھوں ٹوٹ چکا اور بعد میں جنوبی افریقہ کے ابراہم ڈی ویلیئرز نے صرف 31 بالز پر تھری فیگر اننگز سے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا، مگر جو شہرت شاہد آفریدی کو اس اننگز سے حاصل ہوئی وہ کسی کے حصے میں نہیں آئی اور اسی نے ان کی قسمت بدل کر رکھ دی۔

شاہد خان آفریدی 1996 میں انڈر 19 ٹیم کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے دورے پر تھے جب انھیں مشتاق احمد کے انجرڈ ہونے کی وجہ سے 4 ملکی ٹورنامنٹ کیلیے بطور لیگ  اسپنر ٹیم میں شامل کیا گیا، نیروبی میں انھوں نے نیٹ پریکٹس میں جب اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھائے تو وسیم اکرم اور وقار یونس بھی حیران رہ گئے، پہلا میچ کینیا سے تھا۔

انھوں نے صبح ساتھی کھلاڑی شاداب کبیر کو بتایا کہ خواب میں جے سوریا اور مرلی دھرن کو چھکے جڑ رہے تھے، اس دن کینیا سے ڈیبیو میچ میں ان کی بیٹنگ نہیں آئی اور بولنگ میں 32 رنزدینے کے باوجود وکٹ سے محروم رہے، مگر2 دن بعد سری لنکا کے خلاف ون ڈاؤن پوزیشن پر وہ میدان میں اترے اور پہلی گیند روک کر اگلی کو فضائی راستے سے باؤنڈری کے پار پہنچادیا، اس کے بعد جو ان کا لاٹھی چارج شروع ہوا تو چمندا واس، سجیوا ڈی سلوا، جے سوریا، دھرما سینا اور مرلی دھرن سب حیران ہوکر اپنی پٹائی کا منظر دیکھتے رہے۔

آفریدی نے 37 گیندوں پر 11 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کرکے نیروبی میں  دیکھے گئے  خواب کو حقیقت میں بدل دیا اور اس سے ان کی پوری زندگی ہی بدل گئی۔

شاہد آفریدی اس کے ساتھ آسٹریلیا کیخلاف 2005 میں ہوبارٹ میں کھیلی گئی اننگز کو بھی یادگار قرار دیتے ہیں جس میں انھوں  نے میک گرا کو 2 چھکے اور 3 چوکے جبکہ بریٹ لی کو 2 سکسرز اور ایک باؤنڈری رسید کی تھی، اس دوران انھوں نے 26 بالز پر 56 رنز بنائے تھے۔

انھوں نے کہاکہ ریکارڈ کبھی سوچ سمجھ کر نہیں بنائے جاتے، خوش قسمت کرکٹرز کے حصے میں آجاتے ہیں، جب آپ ورلڈ کلاس بولرز کے خلاف اچھا کھیلیں تو خوشی دوبالا ہوجاتی ہے


COMMENTS

نام

اسلام,6,امریکہ,1,اہم خبریں,13,بین الاقوامی.,6,پاکستان,7,پکوان,6,خواتین,6,دلچسپ و عجیب,7,سائنس و ٹیکنالوجی,5,شوبز,6,صحت,7,کاروبار,6,کھیل,6,
rtl
item
MAG one urdu: ایک خواب کی تعبیر نے شاہد آفریدی کی تقدیر بدل دی
ایک خواب کی تعبیر نے شاہد آفریدی کی تقدیر بدل دی
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhgE6mBwxmKUSWdtmf-JET2EMa7rZn7LgHTWcVj9C2EWwcFv6Stw5ajUE9BhTtELRIaPbxO4arEVDw1b3zVmMjdGkOwagfz_uEbzqPZZ2KMicr-dvqD9XMUe58O5vfEPXcn7nv_UB2U8TOU/s320/2089026-marsearthx-1601880640-538-640x480.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhgE6mBwxmKUSWdtmf-JET2EMa7rZn7LgHTWcVj9C2EWwcFv6Stw5ajUE9BhTtELRIaPbxO4arEVDw1b3zVmMjdGkOwagfz_uEbzqPZZ2KMicr-dvqD9XMUe58O5vfEPXcn7nv_UB2U8TOU/s72-c/2089026-marsearthx-1601880640-538-640x480.jpg
MAG one urdu
https://magoneurdudemo.blogspot.com/2020/10/blog-post_63.html
https://magoneurdudemo.blogspot.com/
https://magoneurdudemo.blogspot.com/
https://magoneurdudemo.blogspot.com/2020/10/blog-post_63.html
true
8772967790183401925
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content