عدنان صدیقی کی ’ارطغرل غازی‘ کے مزار پر حاضری

  سوگت:  نامور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے ترک ڈرامہ سیریل کے مشہور کردار ’ارطغرل غازی‘ کے مزار پر حاضری دی۔  پاکستان میں آج کل ترک ڈرامہ...

 



سوگت: 

نامور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے ترک ڈرامہ سیریل کے مشہور کردار ’ارطغرل غازی‘ کے مزار پر حاضری دی۔ 

پاکستان میں آج کل ترک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کے خوب چرچے ہیں، اسلامی تاریخ پر مبنی اس ڈرامے کے ہر کردار کو پاکستان میں خوب پذیرائی حاصل ہوئی ہے، یہی نہیں قومی اداکار بھی ترک اداکاروں کے مداحوں میں شامل ہیں تاہم یاسر حسین سمیت شوبز سے وابستہ چند شخصیات ترک اداکاروں کو ملنے والی شہرت سے خوش نہیں اور وہ آئے دن انہیں تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔


ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ سمیت متعدد کامیاب ڈرامے اور فلمیں کرنے والے پاکستان کے نامور اداکار عدنان صدیقی آج کل ترکی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ترک ڈرامہ سیریل کے مشہور کردار ’ارطغرل غازی‘ کے مزار کا دورہ کیا۔

خیال رہے پاکستانیوں کی جانب سے بے پناہ محبت کے اظہار کے بعد ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کے تمام کردار پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کرچکے ہیں  جب کہ حال ہی میں ’ارطغرل غازی‘ میں دوآن الپ  کا کردار ادا کرنے والے جاوید چتین گونر اسلام آباد آئے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ارطغرل غازی کب پاکستان آرہے ہیں، تاریخ منظرعام پرآگئی

اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ’ارطغرل غازی‘ کے مزار پر موجود ہیں۔ اداکار نے 13ویں صدی کے ترک سپہ سالار کا مزار دکھاتے ہوئے اپنا کیمرہ ایک قبر کی جانب کیا اور کہا کہ یہ ہے ’ارطغرل غازی‘ کا مزار۔

بعد ازاں عدنان صدیقی نے مزار پر حاضری کے بعد ان کی قبر پر فاتحہ بھی پڑھی اور ان کے ساتھ موجود ٹور گائیڈ انہیں دیگر قبروں کے بارے میں بھی بتاتے رہے، جن میں اکثریت ’ارطغرل غازی‘ کے ساتھ شہید ہونے والے سپاہیوں کی تھی۔ اس سے قبل عدنان صدیقی دورہ ترکی میں ’ارطغرل غازی‘ کے چند کرداروں سے ملاقات بھی کرچکے ہیں۔

واضح رہے ترک ڈرامہ سیریل ‘ارطغرل غازی’ پی ٹی وی پر اردو ترجمہ کے ساتھ نشر کیا جارہا ہے جہاں اس کا دوسرا سیزن شروع ہوچکا ہے۔ اسلامی تاریخ پر مبنی اس ڈرامے کی کہانی 13ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی ہے جو ’ارطغرل غازی‘ نامی مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے۔

COMMENTS

نام

اسلام,6,امریکہ,1,اہم خبریں,13,بین الاقوامی.,6,پاکستان,7,پکوان,6,خواتین,6,دلچسپ و عجیب,7,سائنس و ٹیکنالوجی,5,شوبز,6,صحت,7,کاروبار,6,کھیل,6,
rtl
item
MAG one urdu: عدنان صدیقی کی ’ارطغرل غازی‘ کے مزار پر حاضری
عدنان صدیقی کی ’ارطغرل غازی‘ کے مزار پر حاضری
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhj0OiQHc7k2ZFF0yeaMF3twFaA9eRKfb-c1iamLLlp-UGrp5si_tOo35lV85TF2ErD3cf_ad0i3MFYskih5qRmXZTHnu-jjt44I4uyL-_jfaV6TXq5MHI6LITnsYzaDPlNU2ORCg1MG9Fl/s320/2089026-marsearthx-1601880640-538-640x480.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhj0OiQHc7k2ZFF0yeaMF3twFaA9eRKfb-c1iamLLlp-UGrp5si_tOo35lV85TF2ErD3cf_ad0i3MFYskih5qRmXZTHnu-jjt44I4uyL-_jfaV6TXq5MHI6LITnsYzaDPlNU2ORCg1MG9Fl/s72-c/2089026-marsearthx-1601880640-538-640x480.jpg
MAG one urdu
https://magoneurdudemo.blogspot.com/2020/10/blog-post_73.html
https://magoneurdudemo.blogspot.com/
https://magoneurdudemo.blogspot.com/
https://magoneurdudemo.blogspot.com/2020/10/blog-post_73.html
true
8772967790183401925
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content